4 اگست 2014 - 15:54
اسرائیل امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جاسوسی کرتا رہا

جرمنی کے ایک اخبار نے فاش کیا ہے کہ اسرائیل سازشی مذاکرات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سازشی مذاکرات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔ اشپیگل کے مطابق مشرق وسطی میں امریکی وزیر خارجہ کے سازشی مذاکرات کے دوران اسرائیلی جاسوس مذاکرات میں ہونے والی گفتگو کو ثبت و ضبط کرتے تھے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جاسوسی کی وجہ سے واشنگٹن اور تل ابیب کے باہمی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوجائے گي ۔

.......

/169