4 اگست 2014 - 13:31
ایران دنیا کے تمام مظلوموں کے لیے قربانی دینے کو اپنا فرض سمجھتا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے تمام مظلوموں اور عالم اسلام کے لئے قربانیاں دینے اور وفاداری کا ثبوت پیش کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف  نے کہا  ہے کہ ایران دنیا کے تمام مظلوموں اور عالم اسلام کے لئے قربانیاں دینے اور وفاداری کا ثبوت پیش کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے آج تھران میں صحافیوں سے گفتگو میں غزہ میں رونما ہونے والے واقعات اور صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں فلسطینیوں  کی استقامت کے بارے میں کہا کہ غزہ کی جنگ نے ثابت کردیا کہ مزاحمت کی طاقت نہ ختم ہونے والی اوربھر پورطرح سے باقی رہنے والی ہے اور یہ روز بروز فروغ پارہی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر، جنرل محمد علی جعفری نے تاکید کی کہ راکٹ داغے جانے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور دشمن کی زمینی کارروائیوں کا ناکام بنایا جانا اور فلسطینی کی قوت برداشت میں اضافہ، فلسطینیوں کی طاقت و توانائی کی علامت ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج تک، فلسطین میں طاقت کا جو مظاہرہ ہوا ہے اور جو صہیونیوں کی ذلت آمیز شکست کا سبب بنا ہے اس کی بنیاد و اساس فلسطین کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھر پور حمایت ہے، انہوں نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران، مظلوم کے دفاع کے لئے، شیعہ و سنّی میں تمیز کا قائل نہیں ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے غزہ اور عراق کے انسانیت سوز واقعات کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مشترکہ پالیسوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ با لآخر غاصب صہیونی حکومت کا شیعہ و سنّی کے درمیان باہمی اتحاد کے نتیجے میں شیرازہ بکھر کر ہی رہیں.

.............

242