3 اگست 2014 - 19:06
غزہ کے معصوم بچوں کی حمایت میں ایرانی بچے بھی میدان میں

غزہ کے مظلوم اور معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے بچے بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ کے مظلوم اور معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے بچے بھی میدان میں آ گئے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق ایرانی بچوں نے " بچے بچوں کے لئے" نامی ایک کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی ٹی وی پر بچوں کے پروگرام کے اینکر پرسن داریوش فرضیایی نے اس کمپین کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کمپین کا مقصد غزہ کے معصوم اور مظلوم بچوں کی حمایت ہے جو غاصب صہیونی حکومت کی بربریت کا شکار ہو رہے ہیں۔ فرضیایی کا کہنا تھا کہ اس کمپین کا سلوگن " غزہ کے بچوں کی آرزو، غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اور بموں کے بغیر زندگی ہے"۔ کمپین شروع کرنے والے بچوں کا کہنا ہے کہ اس کمپین کے زریعے عالمی برادری کی توجہ کو غزہ کے ان بچوں کی جانب مبذول کرانا ہے جو صہیونی ظلم و جبر اور وحشیانہ حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲