3 اگست 2014 - 18:43
پاکستانی حکومت عمران خان اور طاہر قادری کے ساتھ مذاکرات کرے: جاوید صدیقی

پاکستان کے تجزیہ نگار جاوید صدیقی نے کہا ہےکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کرے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے تجزیہ نگار جاوید صدیقی نے کہا ہےکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات کرے اور ملک کو موجودہ صورتحال سے نجات دلائے۔ جاوید صدیقی نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں کے مابین اختلافات کا فائدہ فوج کو ہوا  اور عوامی حکومتوں کو فوجی جرنیلوں نے برطرف کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہرچند کہ حالات ماضی کی نسبت بہتر ہیں لیکن اگر عمران خان اور علامہ طاہر القادری اور ان کے حامی اسلام آباد میں حکومت کے خلاف دھرنا دینے میں کامیاب ہوگئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہوگي اور اس موقع پر پاکستان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲