اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں یوم القدس کے واقعہ کے بعد ایران کی اکثر اہم شخصیات نے اس ملک کے رہبر شیخ ابراہیم زکزاکی کو تعزیتی پیغام بھیج کر تسلیت پیش کی ہے اسی سلسلے سے المصطفیٰ (ص) انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام و المسلمین اعرافی نے بھی اس درد ناک واقعے کے حوالے سے شیخ زکزاکی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر اعرافی کے پیغام کا مکمل ترجمہ درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب شیخ ابراہیم زکزاکی(زید عزہ)
سلام علیکم
انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ، اپنی طرف سے عالمی یوم القدس کے دردناک واقعے جس میں کئی بے گناہ شیعوں اور آپ کے بیٹوں کی شہادت واقع ہوئی کی تعزیت عرض کرتا ہوں اور اس عظیم دن انجام پائے اس وحشیانہ اقدام کی شدت سے مذمت کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے اس واقعے کے شہداء کے لیے بلند مقام اور آپ اور دیگر شہدا کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
آپ کا ارادتمند
علیرضا اعرافی
رئیس جامعۃ المصفطیٰ(ص) العالمیہ
واضح رہے کہ نائجیریا کے زاریا میں عالمی یوم القدس کے موقع پر حکومتی کارندوں نے شیعوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر حملہ کر کے ۳۳ شیعوں کو شہید کر دیا جن میں اس ملک کے رہبر حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲