اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت اوقاف ومذہبی امورکے مشیر حسن صیفی نے صہیونیوں کی جانب سے مساجد پرحملوں کودین اسلام کے خلاف جنگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی اسلامی آثارکوتباہ کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاہے کہ صہیونیوں کی دشمنی اس مقام پرپہنچ چکی ہے کہ وہ مساجد اورمذہبی مقدس مقامات کومنہد م کررہے ہیں کہ جو اسلامی مقدس مقامات کی واضح بےحرمتی شمارہوتی ہے اوریہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی ایک خاص ہدف کے تحت مساجد کونشانہ بنارہے ہیں کہ جس کا کوئی جوازنہیں ہے اوراس اقدام کے ذریعے مساجد میں دینی شعائر کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
غزہ کی پٹی کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس علاقے کی پانچ مساجد کوتباہ کردیا ہے۔
.......
/169