اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سینیٹر جان مکین نے امریکہ کی جانب سے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے مظالم کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ جان مکین نے تاکید کی ہےکہ امریکہ اسرائيل کی ہر ضرورت پوری کرے گا اور واشنگٹن اسرائیلیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایک بل پاس کیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کے اینٹی میزائیل سسٹم گنبد آہنی کی تقویت کے لۓ دو سو پچیس ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جان مکین نے اس سلسلے میں کہا ہےکہ گنبد آہنی کی تقویت بہت ضروری ہے کیونکہ اسرائيلیوں کے میزائیل ختم ہونے والے ہیں اور ان کی طاقت ختم ہوچکی ہے۔ جان مکین نے مزید کہا کہ امریکی صدر اسرائیل کو پیغام دیں گے کہ ہم اس کے ساتھ ہیں ، اس کی حمایت کریں گے اور اس کی ہر ضرورت پوری کریں گے۔ واضح رہےکہ جان مکین نے یہ بیانات ایسی حالت میں دیۓ ہیں کہ جب غزہ پٹی کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک ہزار سات سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
.......
/169