اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے آج صوبہ بابل کے شمالی علاقون پر متعدد مرتبہ بمباری کی ہے جس میں داعش کے چالیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ انبار میں بھی فوج اور پولیس نے قبائلیوں کی حمایت سے دہشتگردوں کے مرکزی دفتر اور متعدد ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ واضح رہے عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی فوجی اور مالی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169