3 اگست 2014 - 09:36
عالمی سامراج اسلام کے فروغ کو روکنے میں کوشاں ہے

سیاسی تجزئیہ نگار سید نقی ہاشمی نے کہا ہے کہ عالمی سامراج تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ذریعے امریکہ اور اسلامی ممالک میں اسلام کے فروغ کو روکنے میں کوشاں ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کے سیاسی تجزئیہ نگار سید نقی ہاشمی نے کہا ہے کہ عالمی سامراج تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ذریعے امریکہ اور اسلامی ممالک میں اسلام کے فروغ کو روکنے میں کوشاں ہے۔ نقی ہاشمی نے ریڈیوتہران سے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے عوام دین مبین اسلام میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک میں لوگ اسلام قبول کررہے ہیں جو ان ممالک کے حکمرانوں کے لئے تشویش کا سبب ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی وجہ سے مغرب سامراج نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش بنایا ہے اور تاجیکستان، ازبکستان، پاکستان، افغانستان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے دہشتگردوں کو اس میں شامل کیا ہے اور اس گروہ کے ذریعے مغربی سامراج بالخصوص صیہونی حکومت اپنے مذموم مقاصد کے درپئے ہے جن میں اہم ترین ھدف مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنا اور اسلامی ممالک میں بدامنی پھیلانا ہے۔

.......

/169