اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی نیوز ایجنسی روٹر نٹ نے عربی ذرائع ابلاغ سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت تک امریکی جنگی سامان پہنچانے کے لیے قطر کو بطور فضائی پل استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس ذرائع کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے طلب کی گئی فوجی امداد کا مثبت جواب دے دیا ہے اور یہ امداد قطر میں موجود ’’السیلیہ‘‘ امریکی اڈے پر بھیجی جا رہی ہیں۔
امیر قطر نے واشنگٹن کی منت کی ہے کہ وہ اسرائیل کو امریکی امداد رسانی میں دوحہ کے استعمال کرنے کا راز فاش نہ کرے جبکہ خود اسرائیلی نیوز ایجنسیوں نے اس خبر کو شائع کر دیا ہے کہ قطر اسرائیل کو امریکی امداد رسانی کی راہ میں امریکہ کا تعاون کر رہا ہے۔
اس ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پانچ ٹن امریکی اسلحہ قطر میں موجود امریکی اڈے السیلیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
روٹر نٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ قطر میں موجود اپنے اڈے کے ذریعے آئندہ دو ہفتوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اسرائیل تک منتقل کر دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ستائیس روزہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم شہداء کی تعداد 1680 ہو چکی ہے جبکہ 9 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں.
..............
242