2 اگست 2014 - 16:12
غزہ میں جنگ، برطانوی وزیر خارجہ کا بیان

برطانوی وزيرخارجہ فیلیپ ھاموند نےتاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ میں بہترگھنٹے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود لندن مسائل کو حل کرنے کےلئے سفارتی طریقہ کار پریقین رکھتا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فیلیپ ھاموند نے ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سفارتکاری نہ ہونے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سفارتکاری ہرگز نہيں مرتی اور سبھی کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔ ھاموند نے غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات کے سلسلے میں اس ملک کی حکومت کی کمزور کارکردگی کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ان جھڑپوں کے دوران بارہا کہاہے کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی قوانین کےدائرے میں اقدام کرنا چاہئےاور ان کا اقدام مناسب ہونا چاہئے۔

.....

/169