1 اگست 2014 - 11:46
عراق میں کار بم دھماکہ، 35 افراد جانبحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں دہشتگردانہ دھماکے میں 35 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السووریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح بغداد کے الحبیبیہ علاقے میں کار بم دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ ولید ابو الکص ریسٹورنٹ کے قریب ہوا ہے اور اس دھماکے میں عورتیں اور بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے دن بھی بغداد کی صدر سٹی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ عراق کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سابق ڈیکٹیٹر صدام کی حکومت کے عناصر عراق میں جاری بدامنی میں ملوث ہیں اور یہی بعثی ان دنوں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے ساتھ ملکر عراق کے بے گناہ عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲