1 اگست 2014 - 10:11
داعش یہودی اور صہیونی تنظیم ہے: سید مرتضیٰ قزوینی

سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی قزوینی نے گذشتہ روز حرم مطهر امام حسین(ع) کربلائے معلی میں زائرین سے خطاب میں کہا: داعش ایک یھودی اور صھیونی تنظیم ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضی قزوینی نے گذشتہ روز حرم مطهر امام حسین(ع) کربلائے معلی میں زائرین سے خطاب میں کہا: داعش ایک یھودی اور صھیونی تنظیم ہے ۔
انہوں نے عراقی سیاستمداروں کو آپسی اختلافات ختم کرنے اور جلد از جلد نئی حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: پارلیمنٹ ممبران آپسی اور ذاتی رنجش و کھچاو سے چشم پوشی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔
حجت الاسلام و المسلمین قزوینی نے مزید کہا: زخمی وطن اور مظلوم قوم کی مصلحتیں سیاسی مصلحتوں پر مقدم رہنی چاہییں اور یہ فقط مختلف گروہوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل سے ممکن ہے ۔
اس عراقی شیعہ عالم دین نے عراقی فوج اور عوامی فورس کا دھشت گرد گروہ داعش سے مقابلہ پر شکریہ ادا کیا اور کہا: داعش ایک یھودی اور صھیونی تنظیم ہے کہ جسے ملت اسلامیہ میں اختلاف پھیلانے اور دراڑ ڈالنے کی غرض سے بنایا گیا، تمام اسلامی ممالک چاہے وہ عراق ہو یا مصر، شام یا فلسطین یا کوئی دوسرا ملک سب داعش سے نالاں ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین قزوینی نے امریکا اور انگلینڈ کی حمایت میں غزہ پر صھیونی مظالم اور حملہ کی شدید مذمت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲