31 جولائی 2014 - 14:04
تکفیری گروہ داعش بحرین سے بھی نمودار

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش بحرین میں آزادی سے دندناتا پھررہا ہے اور مختلف مناسبتوں میں اپنا پرچم لہراتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدائے منامنہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ نے بحرین میں عید فطر کے دن اس ملک کی بڑی مسجد الفاتح میں اپنا پرچم لہرایا تھا۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات نے بھی لکھا ہےکہ عراق کے شہر موصل کے سقوط  کے بعد دہشتگرد گروہ داعش کا سیاہ پرچم اب بحرین میں لہرانے لگا ہے۔ اخبار الحیات نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ بحرین کی حکومت نے ملک میں داعش گروہ کی سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بعض افراد داعش گروہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ الحیات کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی حکومت نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس ملک کے باشندے شام اور عراق میں داعش کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، بحرین کی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ طارق الحسن نے اعلان کیا ہے کہ البتہ ایسے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲