اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولان نے کہ جو صہیونی حکومت کے اصلی حامی شمار کیئے جاتے ہیں، غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر نظر چلنے والے اسکول پر بمباری کی مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ صدر فرانسوا اولان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی مانند غزہ میں آنروا اسکول پر بمباری کو ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔ فرانس کے صدر کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ فرانس غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ تمام تر کوششوں کا مرکز بھی جنگ بندی ہی ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ہے کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ اس اسکول کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے کہ جہاں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔ فرانس نے ایسی حالت میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے کہ پیرس حکومت نے حتی فرانس کے مختلف شہروں میں فلسطین کے عوام کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲