31 جولائی 2014 - 12:31
عراق میں 180 تکفیری دھشتگرد ہلاک

عراقی ذرايع نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے حملوں میں داعش کے دو سو اسی تکفیری اور بعثی عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  المسلہ سائيٹ نے عراقی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ روز فضائیہ کے طیاروں نے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردون کے ٹھکانوں پر حملے کئے تھے جن میں دو سو اسی تکفیری اور بعثی عناصر ہلاک ہوئےہیں۔ ان عناصر میں ایک سعودی شہری اور داعش کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔سامرا میں بھی عراقی فوج نے گیارہ تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ شہر شرقاط میں بھی عراقی فوج نے پچاس تکفیری دہشتگردوں کوہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق موصل یونیورسٹی کے طلباء نے یونس نبی بٹالین بنالی ہے جس کے بعد انہوں نے داعش پرحملے شروع کردئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲