31 جولائی 2014 - 09:46
اسرائیل کی شکست اور استقامت کی فتح کے آثار نمایاں

فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ جنگی صورتحال سے صیہونی حکومت کی شکست اور اس کے مقابلے میں استقامت کی فتح کے آثار نمایاں ہونے شروع ہوگۓ ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ جنگی صورتحال سے صیہونی حکومت کی شکست اور اس کے مقابلے میں استقامت کی فتح کے آثار نمایاں ہونے شروع ہوگۓ ہیں۔  رپورٹ کے مطابق فوزی برہوم نے بدھ کے دن المنار ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استقامت صیہونی حکومت کو اچھی طرح پہچانتی ہے ۔ جب یہ دشمن حکومت انتقام لینے کے لۓ خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتی ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اسے شکست ہوچکی ہے اور یہ استقامت کی کامیابی کی علامت ہے۔ فوزی برہوم نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ عرب ممالک نے ابھی تک غزہ کے قتل عام کی روک تھام کے لۓ کوئي اقدام انجام نہیں دیا ہے کہا کہ فلسطینی بچوں کا خون عرب حکمرانوں سے انتقام لے گا اور عرب حکمرانوں کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ  انھوں نے فلسطینی عوام سے متعلق اپنی ذمےداریاں کیوں پوری نہیں کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲