30 جولائی 2014 - 13:42
غزہ میں پانی اور بجلی کی تنصیبات نشانے پر

غزہ پر صیہونی جارحیت جاری ہے، قدس کی غاصب حکومت نے غزہ میں بجلی کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے بعد اب پانی کی سپلائي کی تنصیاب کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدام کرتے  ہوئے غزہ میں واٹر سپلائي نیٹ ورک کو نشانہ بناکر یہ نیٹ ورک تباہ کردیا ہے جس کی بنا پر غزہ کے محصور عوام اب پانی کی قلت سے بری طرح دوچار ہوگئےہیں۔ غزہ کےمحکمہ آب رسانی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کےوحشیانہ حملوں میں آب رسانی کی نصف سے زائد تنصیبات تباہ ہوگئي ہیں جس کے نتیجے میں غزہ کی آدھی آبادی واٹر سپلائی کی سہولت سے محروم ہوگئي ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے اور ضروری اشیاء کی عدم ترسیل کی بنا پر غزہ میں نہ صرف پانی بلکہ ہر چیز کی کمی ہے۔ صیہونی حکومت نے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے غزہ پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲