اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ جنگ کے المناک اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہےکہ آٹھ جولائي کو شروع ہونے والی صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک ایک ہزار ایک سو بیس افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں پانچ سو چھپن بچے ہیں، ایک سو سات خواتین ہیں اور انسٹھ عمر رسیدہ افراد ہیں۔ اشرف القدرۃ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں دو ہزار تین سو تیس گھر مکمل طرح سے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ تئيس ہزار ایک سو ساٹھ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک دوہزار اسی مکانات ناقابل رہائیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صیہونیوں نے سڑسٹھ مسجدوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سولہ مساجد مکمل طرح سے منہدم ہوچکی ہیں راور اکسٹھ کو نقصان پہنچا ہے نیز پندرہ اسپتال اور طبی مراکز کو بھی صیہونی جارحیت میں نقصان پہنچا ہے۔ اشرف القدرۃ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں واٹر سپلائي کی چھے تنصیبات کو نقصان پہنچاہے جو چھے لاکھ افراد کو پانی پہنچاتی تھیں اور ان حملوں کی وجہ سے ایک لاکھ ستاسی ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔





















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲