اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پی آئي اے کے ذریعے آنے والے کارگو پر پابندی لگا دی ہے۔ پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے پی آئی اے پر کارگو لانے پر پابندی عائد کردی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد اس پابندی کا اطلاق بھی ہوگیا ہے، یورپی یونین کا رکن ہونے کی وجہ سے برطانیہ کی جانب سے عائد اس پابندی کا اطلاق یورپ کے دیگر ملکوں پر بھی ہوگا۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کے کارگو پر پابندی امتیازی نوعیت کی ہے جسے ہٹوانے کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی امریکا جانے والی تمام پروازیں یورپ میں قیام کے بعد ہی اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوتی ہیں ۔ اس پابندی کے باعث جہاں ملک کی برآمدات پر منفی اثرات پڑیں گے وہیں تباہی کے دہانے پر کھڑی قومی ایئر؛لائن کو بھی خطیر نقصان ہوگا۔
............
242