اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ہم قابضین کے ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں خالد مشعل کا مزید کہنا تھا کہ یہودیوں، عیسائیوں، عربوں اور غیر عربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کے وجود کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی، فلسطینی جنونی یا بنیاد پرست نہیں ہیں، وہ قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
28 جولائی 2014 - 14:51
News ID: 627481
امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہودیوں، عیسائیوں، عربوں اور غیر عربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں، لیکن قابضین کے ساتھ نہیں۔