27 جولائی 2014 - 20:30
نائجیریا میں یوم القدس کے شہداء کا تشییع جنازہ/ شیخ زکزاکی نے اپنے بیٹوں کی نماز جنازہ پڑھا دی+ تصاویر

نائجیریا میں یوم القدس کی ریلی میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں شہید ہوئے 33 شیعہ افراد میں سے 20 شہیدوں کا جلوس جنازہ بروز اتوار نکالا گیا۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا میں یوم القدس کی ریلی میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں شہید ہوئے 33 شیعہ افراد میں سے 20 شہیدوں کا جلوس جنازہ بروز اتوار نکالا گیا۔
نائجیریا کے شہر کاڈونا میں زن و مرد کے جم غفیر نے اپنے 20 شہیدوں کا جلوس نکالا اور اس ملک کے مذہبی رہنما شیخ زکزاکی نے ان پر نماز جنازہ ادا کی۔
واضح رہے کہ جن 20 شہیدوں کے جنازوں پر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے نماز جنازہ ادا کی ان میں ان کے تین بیٹے بھی موجود تھے۔
شیخ زکزاکی نے اس مقام پر لوگوں کو صبر و حوصلے سے کام لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میرے تین بیٹوں سمیت 33 افراد کو نائجیریا کی پولیس نے بغیر کسی جرم کے شہید کیا ہے۔

شہدائے یوم القدس میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹے

احمد زکزاکی، حمید زکزاکی اور محمود زکزاکی نائجیریا کے شہر زاریا کے شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کے بیٹے ہیں جو یوم القدس کے موقع پر اس شہر میں نکالی گئی ریلی کے دوران پولیس کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔
نیز شیخ زکزاکی کا چوتھا بیٹا علی زکزاکی زخمی حالت میں ہے جس کا آج ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ احمد زکزاکی اور حمید زکزاکی چین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جبکہ محمود زکزاکی بیروت کے حوزہ علمیہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲