27 جولائی 2014 - 14:26
ناوابستہ تحریک کی جانب سے غزہ پر حملے کی مذمت

ناوابستہ تحريک کے رکن ملکوں نے غزہ پر صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کي مذمت کي ہے ۔

ابنا: نيويارک ميں اقوام متحدہ کے دفتر ميں قائم ناوابستہ تحريک کے رکن ملکوں کے نمائندہ دفتر نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ نام کےرکن ملکوں کے نمائندوں نے اپنے تازہ ترين اجلاس ميں غزہ پر اسرائيل کےحملوں کي مذمت کرتے ہوئے عالمي برادري سے مطالبہ کيا کہ وہ اسرائيل کے جارحانہ اقدامات کو بند کرانے کےلئے فوري اقدام کرے ۔

جلاس ميں غزہ کي افسوسناک صورتحال اور اسرائيلي بربريت کے نتيجے ميں ہونےوالے قتل عام اور تباہي و بربادي کا جائزہ ليا گيا ۔ ناوابستہ تحريک کے رکن ملکوں کے نمائندوں نے اس اجلاس ميں اسرائيلي فوج کے ہاتھوں معصوم فلسطيني بچوں اور خواتين کے قتل عام کي مذمت کي ۔
نام کے رکن ملکوں کے نمائندوں نے غزہ پراسرائيل کے حملوں کو فوري طور پر بند کئےجانے کا مطالبہ کيا اور عالمي برادري خاص طور پر اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل پر زور ديا کہ جيسے بھي ہو وہ غزہ پر اسرائيلي حملوں کو بند کرائے ۔ ناوابستہ تحريک کے اجلاس کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ غزہ پر اسرائيلي جارحيت بند کراکے غزہ کے باشندوں کے لئے انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا راستہ ہموار کيا جانا چاہئے ۔ ناوابستہ تحريک کے رکن ملکوں نے غزہ ميں اسرائيل کے جنگي جرائم کي عالمي تحقيقات کا بھي مطالبہ کيا.

.......

/169