ابنا: صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی کابینہ غزہ جنگ میں شکست کے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری راہ حل کے درپے ہے۔ اس صہیونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کی کابینہ نے اپنی تمام تر توجہ غزہ میں فوجی کارروائی کے خاتمے کے لئے راہ حل پیدا کرنے پر مرکوز کررکھی ہے اور چونکہ اسرائیل کی فوج، اس جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ غزہ میں ہونے والی جنگ میں اب تک دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، اور فوجیوں و صہیونی آباد کاروں کے حوصلے نہایت ہی پست ہوچکے ہیں۔ اس صہیونی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ہفتے کی رات تل ابیب میں مظاہرے ہوئے ہیں، جس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اسرائيل کے شہری اس جنگ کے جاری رہنے سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور اسرائیلی باشندے جنگ کے جلد ختم ہونے پر مبنی اپنے حکام کے بیانات کو باور نہیں کرتے۔ اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی جنگ بندی کے درپے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مصر اور قطر کی خدمات حاصل کی ہیں۔
.......
/169