26 جولائی 2014 - 17:00
عراق میں جنگی طیاروں کی کارروائی

عراق میں انسداد دہشتگردی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ تکریت کے جنوب میں الضلوعیہ کے علاقے میں داعش گروہ کے خفیہ ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملے میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے عراق میں انسداد دہشتگردی سیل نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے جنگی طیاروں نے کل شام تکریت کے جنوب میں الضلوعیہ کے علاقے میں عماد الشنیت اور مدرسہ الزورا کہ جو داعش کے عناصر کے خفیہ ٹھکانے تھے تباہ کردیا ہے اور اس حملے میں 35 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ العراقیہ ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراق کی فوج جنگي طیاروں نے فلوجہ میں داعش دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر کے 20 دہشتگردوں منجملہ داعش کے دو سرغنوں امیر ابو قتادہ اور امیر ابو سیف لاسلام کو ہلاک کردیا ہے۔

.......

/169