ابنا: شام میں جنگی جرائم کی تفتیش کرنے والے اقوام متحدہ کے چیف تفتیش کار کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کو شام میں مبینہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث افراد کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے چیف تفتیش کار پاؤلو پنہیرو نے کہا ’داعش کے جنگجو کے خلاف کیس کافی مضبوط ہے۔‘
پاؤلو کا اشارہ شام میں شدت پسند گروہ دولتِ اسلامی عراق و شام (داعش) کی جانب سے کھلے عام پھانسیوں اور قتل کرنے کی جانب تھا۔
جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں افراد یا تنظیموں کی فہرست پہلی بار سکیورٹی کونسل اور میڈیا کو دکھائی گئی۔
.......
/169