26 جولائی 2014 - 13:29
شام میں سید حسن نصراللہ کے بھانجے کی شہادت کی تردید+ تصویر

حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ کی اہلیہ کے بھتیجے حمزہ یاسین نے شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی نیوز ایجنسی ۲۴ نے خبر دی تھی کہ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ کے بھانجے حمزہ یاسین شام میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایک گھنٹہ قبل حزب اللہ سے وابستہ نیوز ایجنسی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کا کوئی بھانجا ہے نہیں چونکہ ان کی دونوں بہنوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ اس نیوز ایجنسی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں شہید ہونے والا نوجوان حمزہ یاسین سید حسن نصر اللہ کی اہلیہ کا بھتیجہ ہے۔
شہید حمزہ یاسین لبنان کے علاقے العباسیہ کے رہنے والے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲