اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر کے پریس آفس نے آج عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی تھی جس کا حامد کرزئي نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق حامد کرزئی نے افغانستان اور فلسطین کے باہمی تعلقات کی تقویت کو اہم قرار دیا۔ ابو علی نے بھی افغان عوام کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کے لۓ مالی امداد بھیجے جانے اور ان کی نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام کی جانب سے ملت فلسطین کے لۓ بھیجی جانے والی امداد سے افغان عوام کے قلبی احساس کی عکاسی ہوتی ہے اور فلسطینی عوام اس احساس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد افغان حکومت نے غزہ کے لوگوں کے لۓ پانچ لاکھ ڈالر کی امداد مختص کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲