26 جولائی 2014 - 11:33
الرقہ میں شامی فوج کے ہیڈ کواٹر پر داعش کا بھیانک حملہ، پانچ فوجیوں کے سر قلم+ تصاویر+18

شام کے صوبہ الرقہ کے شہر ’’طبقہ‘‘ میں واقع شامی فوج کے ہیڈ کواٹر ڈویژن 17 پر تکفیری ٹولے داعش نے حملہ کر کے بھیانک جرائم انجام دئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ الرقہ کے شہر ’’طبقہ‘‘ میں واقع شامی فوج کے ہیڈ کواٹر ڈویژن 17 پر تکفیری ٹولے داعش نے حملہ کر کے بھیانک جرائم انجام دئے ہیں۔
سعودی عرب کے دھشتگرد ابو خطاب النجدی اور ابو صھیب الجزراوی نے کار بم کے ذریعے شامی فوج کے اس ہیڈ کواٹر پر حملہ کر کے اس ہیڈ کواٹر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
داعش اور شامی فوج کے درمیان اس ہیڈکواٹر کے اطراف میں ہوئی دو دن کی شدید جھڑپ کے بعد داعش کے بعض عناصر بیس بدل کر مشکوک حالت میں ہیڈ کواٹر میں گھس گئے اور پانچ شامی فوجیوں کے سر قلم کر دئے۔
تکفیری گروہ داعش، جبہۃ النصرہ کو شکست دینے کے بعد شام کے مشرقی علاقے پر مکمل اپنا قبضہ حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ صوبہ الرقہ جنوبی علاقے سے لیکر شام کے شمالی شہر حسکہ تک اس وقت بھی داعش کے قبضے میں ہے۔
داعش کی یہ کوشش ہے کہ وہ الرقہ سے شامی فوج کا مکمل صفایا کرے اور اس صوبہ کو مکمل طورپر اپنے قبضے میں لے کر وہاں ابوبکر البغدادی کی خلافت قائم کرے۔ شامی فوج کے اس ہیڈ کواٹر پر داعش کا قبضہ فوج پر مزید حملوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ شامی فوج بھی اپنی پوری توانائی کے ساتھ داعش کا مقابلہ کر رہی ہے۔

توجہ

توجہ

توجہ

 کمزور دل افراد درج ذیل تصویروں کو نہ دیکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲