25 جولائی 2014 - 13:19
فلسطینی جیالوں نے 8 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے جیالوں نے غزہ کے مشرقی علاقے التفاح میں آٹھ اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عزالدين القسام کے مزاحمت کاروں نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ ایک مزاحمت کار التفاح علاقے میں صیہونی فوجیوں کی فرنٹ لائن پر پہنچنے میں کامیاب ہوا اور اس نے آٹھ اسرائیلی فوجیوں کو مارنے کے علاوہ ایک بكتربند گاڑی بھی تباہ کر دی۔

عزالدين القسام بریگیڈ نے اسی طرح بتایا کہ اس بریگیڈ کے ایک دستے نے كیسوفيم علاقے میں اسرائیلی فوج کے جنگ آلات پر حملہ کیا اور اس کی فوجی گاڑی کے راستے میں دو بم دھماکے کئے جس میں کئی اسرائیلی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ ابو علی مصطفی بریگیڈ نے بھی بتایا کہ اس کے نشانے بازوں نے جباليہ شہر کے الداعور علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کر دیا ۔

در ايں اثنا اسرائیلی فوج نے بدھ کی رات بتایا کہ ایک فوجی افسر اور دو پیراٹروپر، غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں مارے گئے۔ صیہونی حکومت کی امدادی تنظیم نے بھی جمعرات کو تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں علاقوں میں راکٹ گرنے سے نو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی اخبار یورشلم پوسٹ نے لکھا کہ تیل ابیب رامات گان، بنی براک، جفاعت شمويل، ہرٹزیليا، اور یہود سمیت تمام مرکزی شہروں میں سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب الاقصی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی غزہ کے بیت حانون میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے ایک اسکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں دس فلسطینی شہید ہوئے۔ اس اسکول میں فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے۔

.......

/169