25 جولائی 2014 - 11:52
ایران سمیت پوری دنیا، امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں عالمی یوم قدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں

ابنا: دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام شہروں میں عالمی یوم قدس کے عظیم الشان جلوس نکالے گئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

تہران سمیت ایران کے دیگر شہروں میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے جلوسوں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہوا جن میں لاکھوں کی تعداد میں بوڑھے، جوان، بچے اور خواتین شریک تھے۔ تہران کا مرکزی جلوس تہران یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہوا جہاں صدر مملکت عوام کو خطاب کیا۔
پورے ایران میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں کو کوریج دینے کے لئے 3000 ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار اور فوٹو گرافر موجود تھے ۔ عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کرکے عوام نے فلسطینیوں سے اپنی حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت کیا۔
دوسری جانب اطلاع ہے کہ 18 دنوں سے مسلسل صیہونی بمباری کے باوجود فلسطين کے مختلف شہروں ميں مظلوم فلسطينيوں نے بھی عالمي يوم قدس کے جلوسوں ميں شرکت کی اور اپني سرزمين اور قبلہ اول کي آزادي تک اپني جد و جہد جاري رکھنے کا عزم دہریا۔

دوسری جانب لبنان، پاکستان، ہندوستان سمیت دنیا کے 80 ملکوں میں عالمی یوم قدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 1979 اگست کے شروع میں 13 رمضان المبارک کو صیہونی حکومت کے چنگل سے فلسطینی سرزمینوں خاص طور پر بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس منانے کا اعلان کیا تھا۔
.......

/169