ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں فواد معصوم کے انتخاب پر خوشی کا اظہار اور ان کی کامیابی و کامرانی کی آرزو کرتے ہوئے عراق کی موجودہ صورت حال میں اس ملک کے حکام اور عوام کی جانب سے سیاسی عمل اور عوامی حاکمیت کو فروغ دیئے جانے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے مسئلے پر خصوصی توجہ کی ضرورت پر تاکید کی۔ ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں امن و استحکام اور عوام کیلئے سہولتوں کی فراہمی، ایران کی نظر میں قابل ذکر اہمیت کی حامل ہے اور تہران، متحدہ عراق کیلئے اپنی حمایت جاری رکھےگا۔واضح رہے کہ عراقی کرد رہنما چھیّتر سالہ فؤاد معصوم ، عراقی پارلیمنٹ کے دو سو گیارہ اراکین کی حمایت سے جمعرات کو عراق کے نئے صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔
.......
/169