ابنا: کردوں کے متفقہ نامزد صدارتی امیدوار فؤاد معصوم کو آج عراقی پارلیمنٹ میں عراق کے نئے صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے۔ فؤاد معصوم کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ پڑے تھے۔ البتہ عراق کی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹوں کے دوسرے دور میں فؤاد معصوم کا انتخاب عمل میں آیا۔ دوسرے دور میں فؤاد معصوم کا مقابلہ، حنان الفتلاوی سے ہونا تھا مگر انھوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔ اس سے قبل پارلیمانی نمائندوں نے سلیم الجبوری کو عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے منتخب کیا تھا۔
.......
/169