ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے قاہرہ پہنچ کر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے نفاذ کیلئے گفتگو میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم ابھی ایک عملی راہ حل پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔ جان کیری نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فائر بندی کے سلسلے میں مزید کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ، غزہ میں جنگ بند کرانے کی مشاورت کے سلسلے میں پیر کے روز قاہرہ پہنچے تھے۔
.......
/169