اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ امیرعبداللھیان نے کہا ہے کہ امریکہ، عراق میں دہشتگردانہ کاروائيوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ حسین امیرعبداللہیان نے آج ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق کی موجودہ صورت حال امریکی منصوبے کےتحت بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں دہشتگردگروہوں اور سیاسی مخالفین کی حمایت اس کی اسٹرٹیجک غلطی تھی اور وہ وہی اسٹرٹیجک غلطی عراق میں بھی دہرا رہا ہے۔ ایران کے نائب وزيرخارجہ نے اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور روس کی مشترکہ پالیسی شام میں امریکی جانبداری کی راہ میں حائل ہوئی کہا کہ تہران اور ماسکو دہشتگردوں کے مقابلے میں عراق کی بھرپورحمایت کریں گے اورعراقی حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور بعثی صدامی حکومت کے باقیات اور دہشتگردگروہوں کو علاقےکی سیکیورٹی سے کھیلنے نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲