ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم اس قدر زیادہ ہیں کہ بعض ملکوں اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے صرف مذمت کافی نہیں ہیں۔ ریڈیو تہران کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے آج غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے خلاف ملکر فوری اقدامات انجام دیئے جائیں اور اس حکومت پر واضح بین الاقوامی اور انسان دوستانہ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی وجہ سے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات میں توسیع کے بارے میں کہا کہ اس مدت کے دوران سیاسی عزم و ارادے کے ساتھ مشترکہ اقدامات اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مرضیہ افخم نے تاکید کی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات میں توسیع اس سیاسی عزم و ارادے کی علامت ہے جس کا آغاز جنیوا سے شروع ہواہے اور یہ مذاکرات سخت ترین اور پیچیدہ ترین مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے بحران کے حوالے سے مختلف ملکوں کے ساتھ تھران کے صلاح مشوروں کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دھشتگردی کے خلاف مہم کو علاقے میں ایک محوری بحث کے عنوان سے دیکھ رہا ہے اور دھشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کے حوالے سے تمام ملکوں کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتا ہے۔ مرضیہ افخم نے یمن میں اغواء ہونے والے ایرانی سفارت کار نور احمد نیکبخت کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کہا کہ اس ایرانی سفارت کار کے اغواء کو ایک سال کا عرصہ گزر رہا ہے اور دوران ایران نے تمام تر سیاسی اقدامات انجام دیئے ہیں اور ایک خصوصی کمیٹی اس کیس کو ڈیل کررہی ہے۔
.......
/169