22 جولائی 2014 - 13:09
فلپائن میں ہوئی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک

فلپائن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں خود مختار علاقے میں بانگ سامورو گروہ کے عناصر کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلپائن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں خود مختار علاقے میں بانگ سامورو گروہ کے عناصر کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فلپائن کی فوج کے ایک کمانڈر اڈورڈ پانگ لینن  نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے جنوب میں واقع جزیرے مینڈانائو میں گذشتہ رات ہونے والی جھڑپوں میں خودمختار علاقے کے بانگ سامورو  گروہ کے 17 عناصر سمیت ایک فوجی ہلاک ہوگيا۔ یہ جھڑپیں گذشتہ روز اس وقت شروع ہوئیں کہ جب بانگ سامورو کے عناصر نے فلپائن کے فوجیوں پر حملہ کیا۔ بانگ سامورو گروہ کے ایک ہزار سے زیادہ ارکان ہیں اور یہ گروہ 2010 میں اسلامی محاذ آزادی سے جدا ہوگيا تھا۔ منیلہ حکومت نے سات اپریل کو ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب تون رزاق کی ثالثی میں اسلامی محاذ آزادی کے ساتھ ایک جامع امن معاہدے پر دستخط کیئے تھے۔ اس امن معاہدے کی رو سے 2016 تک فلپائن کے جنوب میں خودمختار علاقہ بانگ سامورو تشکیل دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲