22 جولائی 2014 - 08:28
صہیونیوں کے خلاف؛ جاپان میں خاموش مظاہرہ

جاپان کے لوگوں نے غزہ کے مظلوم عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف دارالحکومت ٹوکیو میں خاموش مظاہرہ کیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت ٹوکیومیں لوگوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور شمعیں اٹھاکر مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعا ئیں کیں اور غزہ پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔
غزہ میں شہید ہونے والے عام لوگوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو کے قریب پہونچ گئی ہے شہید ہونے والوں اکثریت بچوں اور عوتوں کی ہے ۔ عالمی سطح پر غاصب اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں ۔