21 جولائی 2014 - 18:56
موصل بعثیوں کے حوالے کر دیا گیا

النجیفی نے روزنامہ گارڈین کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ موصل سے داعش کی پسپائی کا مقصد تکریت میں عراقی فوج کے خلاف مسلح جھڑپ رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روزنامہ گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے شہرموصل کا ایک بڑا حصہ خالی کرتے ہوئے اسے سابق ڈکٹیٹر صدام کے فراری معاون عزت ابراہیم الدوری کی زيرکمان بعثی فوجیوں کے حوالے کردیا ہے۔ موصل کے گورنراثیل النجیفی نے روزنامہ گارڈین کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ موصل سے داعش کی پسپائی کا مقصد تکریت میں عراقی فوج کے خلاف مسلح جھڑپ رہا ہے۔ عراقی فوج نے کچہ دنوں پہلے ایک سنگین جھڑپ کے دوران شہرتکریت کو داعش سے واپس لے لیا تھا اور اسے دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیا تھا۔ الدوری نے اس سے قبل عراقی عوام سے کہہ دیا تھا کہ وہ داعش سے ملحق ہوجائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲