21 جولائی 2014 - 18:06
عراق، بابل کا شمالی علاقہ دہشت گردوں کے وجود سے پاک

عراق کي وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ صوبہ بابل کے شمالي علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طورپر پاک کرديا گيا ہے ۔

ابنا: عراقي وزارت دفاع نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ عراقي فوج نے مقامي قبائل اور عوامي رضاکاروں کي مدد سے صوبہ بابل کےجرف الصخر ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اس علاقے کو دہشت گردوں سے پا ک کراليا ہے ۔ عراقي وزارت دفاع نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس حملےميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد مارے گئے ہيں ۔

بيان ميں کہا گيا ہے فوج مقامي قبائل اور عوامي رضاکاروں نے صوبہ بابل کے علاقوں البحيرات اور صندييج ميں بھي دہشت گردوں کے کئي خفيہ ٹھکانوں پر حملے کرکے داعش کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے ۔ اس درميان عراق کے ايک اعلي سيکورٹي عہديدار نے بتايا ہے کہ عراقي فوج اور عوامي رضاکاروں کے دستوں نے صوبہ بابل کے شہر حلہ کے شمال ميں مشترکہ کاروائياں انجام دے کر کم سے کم نو دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے ۔ عراقي فضائيہ کے جنگي طياروں نے بھي صوبہ نينوا کے تلعفر ميں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے ستائيس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارديا ۔
ہلاک ہونےوالوں ميں سعودي عرب سے تعلق رکھنےوالا دہشت گردوں کا کمانڈر ابويعقوب بھي شامل ہے ۔ دوسري جانب ابوغريب ميں عوامي رضاکاروں کے درميان ايک بم دھماکےميں چار افراد شہيد اور تيرہ ديگر زخمي ہوگئے ۔
ادھر آسٹريليا کي حکومت نے اعتراف کيا ہے کہ بغداد ميں خودکش حملوں کي کاروائيوں ميں اس کا بھي ايک شہري شامل تھا جس نے دہشت گردانہ خودکش حملہ انجام ديا ہے۔ آسٹريليا کے اٹارني جنرل جارج برنڈيس نے پير کو اپنے بيان ميں کہا کہ بغداد ميں خودکش حملہ کرنےوالا ملبورن کا باشندہ تھا ۔ آسٹريليا کے اٹارني جنرل نے کہا کہ شام اور عراق ميں دہشت گردوں کي صفوں ميں آسٹريلوي شہريوں کي شموليت غير قانوني ہے اور حکومت اپنے باشندوں سے سختي سے يہ بات کہتي ہے کہ وہ شام اور عراق کا سفر نہ کريں۔
.......

/169