21 جولائی 2014 - 18:01
شام: حلب میں جھڑپیں، درجنوں دہشتگرد ہلاک

شام کے علاقے حلب میں شامی فوجیوں اور داعش دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ابنا: حلب کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب کے شمالی علاقوں میں داعش دہشتگردوں اور شامی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ساٹھ سے زائد دہشتگرد اور دونوں طرف کے ستّر سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج و معالجے کیلئے ترکی کے سرحدی علاقوں میں منتقل کردیا گیا۔شمالی حلب میں اخترین کے علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں بھی تیس سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر شام کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے جنوب میں داعش دہشتگردوں کا ایک سرغنہ ابودجانہ ہلاک ہوگیا۔

.......

/169