ابنا: سری نگر......مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے جاری کشیدگی کے سبب یتیم ہونے والوں بچوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 25 سال کے دوران دو لاکھ بچے یتیم ہوچکے ہیں ۔وادی کشمیر کے باسی گذشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 25 سال سے نہتے کشمیری،بھارتی افواج کے مظالم اور ان کی سفاکیت کا ہمت و بہادری سے برداشت کر رہے ہیں۔ ایک برطانوی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک ہزاروں کشمیریوں کو قتل کیا گیا جبکہ دس ہزار افراد لاپتا ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں دو لاکھ بچے یتیم ہیں ،ان میں 70 ہزار سے زائد بچوں کے والدین بھارتی ظلم کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے ہیں ۔یتیم بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی اپنی جگہ برقرار ہے۔
.......
/169