21 جولائی 2014 - 10:17
غزہ میں اس وقت جنگی جرائم کا ارتکاب ہورہا ہے

عرب لیگ کے سابق جنرل سکریٹری عمرو موسی نے کہا ہے کہ فلسطین اور بالخصوص غزہ میں اس وقت اسرائیل بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

ابنا: عرب لیگ کے سابق جنرل سکریٹری عمرو موسی نے کہا ہے کہ فلسطین اور بالخصوص غزہ میں اس وقت اسرائیل بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ عمرو موسی نے کہا کہ غزہ کے علاقہ شجاعیہ میں اسرائيل بربریت اور ہولناک جرائم کے بارے میں بین الاقوامی تحقیق ہونی چاہیے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق شجاعیہ کے علاقہ میں آج اسرائیلی بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

.......

/169