اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاقصی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایسی صورت حال میں جبکہ صہیونی حکومت کے جنگی طیارے فلسطینیوں کے گھروں پر بم برسارہے ہیں، فلسطینی مزاحمت نے مختلف محاذوں پر صہیونی حکومت کی پیشقدمی روکتے ہوئے 33 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے 70 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، صہیونی حکومت کے ان حملوں میں 400 سے زیادہ فلسیطینی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر فلسطینی مزاحمت کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے، تل ابیب کی جانب تین راکٹ فائر کیئے، جس کے نتیجے میں اس علاقے میں رعب وحشت کا عالم طاری ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲