20 جولائی 2014 - 13:11
آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 17 دہشتگرد ہلاک

پاکستان میں قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستان کی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے 17 دہشتگردوں کو ہلاک اور دہشتگردوں کے مزید 8 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔  اس سے قبل پاکستانی فوج نے دہشتگردوں کے مضبوط گڑھ ” بویا ” اور ” دیگان ” کو بھی کلئیر کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ دوسری جانب پاکستان آرمی میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے بویا اور دیگان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں مصروف افسران اور جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں آپریشن میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کے حوصلے کو بھی سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲