اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش جس کا تعلق کسی اسلامی فرقے سے نہیں ہے نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد اس شہر اور اس کے قریب واقع کرکوک میں دسیوں مسجدوں، مقبروں اور انبیاء کے روضوں کو مسمار کر دیا ہے۔
اس تکفیری گروہ نے گزشتہ روز شہر کرکوک کے جنوب میں واقع گاوں البشیر میں مقام امام رضا(ع)، مقام امام علی(ع) اور حسینیہ آیت اللہ میرزا جواد تبریزی کو مسمار کر دیا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق اس گاوں کے ساکن افراد ترکمن شیعہ ہیں دھشتگرد گروہ داعش نے اس گاوں میں واقع مقام امام علی (ع)، مقام امام رضا(ع) اور حسینیہ آیت اللہ میرزا جواد تبریزی میں بم دھماکے کر کے انہیں مسمار کر دیا ہے۔
دھشتگرد ٹولے نے دینی مقامات کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری دفتروں کو بھی ویران کر دیا ہے موثق ذرائع کے مطابق ان مقدس مقامات کو مسمار کرنے سے پہلے ان میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹ لیا ہے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲