19 جولائی 2014 - 12:34
 پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں شدت

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں شدت آ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار کی جناح روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر خضدار کے جناح روڈ پر اللہ والا چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچادیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے زخمیوں میں سے 10 ایف سی اہلکار ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 15 دکانوں، 4 موٹرسائیکلوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲