اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آفریک ٹائم نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے کمیشنر علی مودو شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی نائیجیریا کی صورت حال نہایت ہی تشویشناک ہے۔ اور انتہا پسند گروہ بوکوحرام نے 2011 سے لیکر اب تک 176 اساتذہ کو قتل اور نو سو اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔ بوکوحرام گروہ کا دعوی ہے کہ ان اساتذہ کو نائیجیریا میں مغربی طرز کی تعلیم دینے کی وجہ سے قتل کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ بوکو حرام گروہ نے رواں سال اپریل کے مہینے بھی دو سو طالبات کو اغواء کرلیا تھا، جن میں ستاون طالبات اغواء کاروں کے چنگل سے رہا ہونے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲