اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں اس کے تیرہ فوج زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے کل سہ پہر کو اس خبر کااعلان کرتے ہوئے کہا یہ تیرہ اسرائیلی فوجی غزہ کے مرکز میں مزاحمت کاروں کی راکٹوں کے حملے ميں زخمی ہوئے ہيں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے کل شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک پر سیدھا راکٹ داغا جسے کے نتیجے ميں ٹینک تباہ ہوگيا اور تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ آج غزہ پر اسرائیلی فوج کے ہوائی حملوں کا تیرہواں دن اور زمینی حملوں کا تیسرا دن ہے اور اس دوران غزہ کے شہداء کی تعداد بڑھ کر 296 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد بائیس سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ادھرمہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے غزہ پر اسرائیلی بربریت کی حمایت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے کی حمایت کا بھی اعلان کردیا ہے۔اوبامہ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتنیاہو کو اطمینان دلایا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور اسرئیل اپنے دفاع میں فلسطینیوں کے خلاف زمینی کارروائی بھی کرسکتا ہے۔امریکی صدر نے فلسطینی بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے اسرائیل پر، فلسطینیوں کے دفاعی راکٹ حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲