18 جولائی 2014 - 18:55
قطر اور صہیونی حکومت کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ

غزہ پر صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے موقع پر قطر اور صیہونی حکومت نے اپنے سیکیورٹی اور اطلاعات کے تبادلے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے موقع پر قطر اور صیہونی حکومت نے اپنے سیکیورٹی اور اطلاعات کے تبادلے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔العالم نیوز چینل کے مطابق قطر اور صیہونی حکومت کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے فروغ دیئے جانے کے تناظر میں اسرائیل کے آٹھ سیکیورٹی اہلکار ،قطر کے چالیس سیکیورٹی افسروں کو تربیت دینے کی غرض سے اس وقت دوحہ میں موجود ہیں۔ قطر کے ان افسروں کو اس ملک میں امریکہ کے قائم کردہ اڈے میں تربیت دی جائے گی۔قطر اور صیہونی حکومت کے درمیان یہ تعاون، ایسی حالت میں فروغ دیا جارہا ہے کہ اس سے قبل خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں منجملہ متحدہ عرب امارات میں جاسوسی کے الزام میں قطر کے بعض عناصر کر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲